کراچی سمیت سندھ میں آج لاک ڈاؤن کو 5ہفتے مکمل،رمضان میں نرمی
فائل فوٹوکراچی سمیت سندھ میں آج لاک ڈاؤن کو 5ہفتے مکمل ہوگئے،رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی۔
کراچی میں لاک ڈاؤن کو 5ہفتے مکمل ہونے کے بعد رمضان المبارک کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے ،ناکوں پر مامور پولیس اہلکاروں کو روزے کے باعث سائے میں کھڑا ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اہلکار روزے کی حالت میں مرحلہ وار ناکے پر فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز بھی 203 افراد گرفتار کئے گئے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 34ویں روز 52 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ 34 ایام کے دوران صوبے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہزار262 ہوگئی، صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 2 ہزار892 تک جا پہنچی۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کراچی میں 64 افراد گرفتار، 23 مقدمات درج کئے گئے ،34ایام کے دوران شہر میں ایک ہزار 794 مقدمات درج کرکے 5 ہزار 131 افراد کو گرفتار کیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔